شمالی چھاؤنی پولیس نے دہرء قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

شمالی چھاؤنی پولیس نے دہرء قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

  



لاہور (کرائم رپورٹر+ خبرنگار) ایس پی کینٹ رانا طاہر الرحمن کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی حسین فاروق نے دُہرے قتل میں ملوث8 سال سے اشتہاری ملزم غلام عباس کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے معمولی رنجش پر منڈی بہاؤالدین میں اپنے دو چچازار بھائیوں پرویز اور جاوید کو قتل کر دیا تھا ۔ملزم وہرے قتل کے بعد یونان فرار ہوگیا، وہاں سے واپس لاہور آیا اور دو سال پہلے دبئی گیا۔ دبئی سے ڈی پورٹ ہونے پر لاہور میں پیر نصیر چنڈیاں میں بچوں سمیت رہائش پذیر تھا۔ ایس پی کینٹ رانا طاہر الرحمن کو ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے اس کی اطلاع ملی، جس پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی حسین فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز ملزم عباس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم غلام عباس نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ معمولی رنجش پر سگے چچا زاد بھائیوں کو قتل کیا، 8 سال سے رات کو نیند نہیں آئی۔ 24 گھنٹے آنکھوں کے سامنے دونوں سگے بھائیوں کی نعشیں رہتی تھیں۔ رات کو کبھی سکون سے نہیں سویا تھا نہ ہی دل اور دماغ کو سکون ملتا تھا۔ اب گرفتاری کے بعد دہرے قتل کا اعتراف کیا تو رات حوالات میں سکون سے سویا ہوں۔ ملزم نے بتایا کہ دبئی سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ڈی پورٹ ہونے پر ایف آئی اے کو جھانسہ دے کر لاہور آگیا اور آج تک لاہور میں رہ رہا تھا۔ ایس ایچ او شمالی چھاؤنی حسین فاروق نے بتایا کہ ملزم نے دہرے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اسے آج رات منڈی بہاؤالدین پولیس کے حوالے کردیاجائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...