پنجاب، 24 گھنٹوں میں789 ٹریفک حادثات،12افراد جاں بحق

پنجاب، 24 گھنٹوں میں789 ٹریفک حادثات،12افراد جاں بحق

  



لاہور(کرا ئم رپور ٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر789روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں727افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ان حادثات میں204 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثات میں12افراد جان کی بازی ہارگئے۔

جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید : علاقائی