شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے: مشتاق اٖحمد سکھیرا

شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے: مشتاق اٖحمد سکھیرا

  



لاہور(کرا ئم رپور ٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرا نے کہا ہے کہ شہریو ں کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور جو پولیس افسر یا اہلکار شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرے یا غفلت کا مظاہرہ کرے اس کے خلاف زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزسٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں افسران کومختلف امور کے حوالے سے ہدایات اور گائیڈ لائن دیتے ہوئے کیا۔مشتاق احمدسکھیرا نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ مینجمنٹ سنٹر 8787پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ ڈی ایس پی بذات خود شکایت کنندہ سے رابطہ کرے اور جو ڈی ایس پی خود رابطہ کرنے کی بجائے یہ کام اپنے عملے کے سپرد کرے اس کو فوری شو کاز نوٹس جاری کیا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ایسے جرائم پیشہ افراد جن کے شناختی کارڈ نمبر ریکار ڈ میں موجود نہیں ہیں ان کی تصاویر ، نام ، ولدیت اور ایڈریس نادرا کے دفتر میں بھجوا کر ان کے شناختی کارڈ نمبر حاصل کیے جائیں اور اس ضمن میں ڈی جی نادرا نے عملے کو ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایک افسر فوکل پرسن کے طور پر نادرا سے رابطے میں رہے گا تا کہ ان جرائم پیشہ افراد کے شناختی کارڈ ز کے نمبر جلد از جلد پولیس ریکار ڈ میں شامل کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کے عملے کیساتھ ساتھ درخواست دہندہ سے بھی دریافت کیا جائے کی ان کی ایف آئی آر کے اندراج میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی یاعملے کا کوئی رکن ایف آئی آرمیں تاخیر کا سبب تو نہیں بنااور اگر کوئی افسر یا اہلکار کسی بھی طرح شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب نظر آئے تو اس کے خلاف فوری کارروائی سے قطعی گریز نہ کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...