اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا ہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمود اختر نقوی کی درخوست پر اعتراض کی سماعت کی اور درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض ختم کردیاہے ، درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ کو 100ملین کا ضمنی بجٹ کابینہ کی منظوری کے بغیر جاری کرنے کا اختیار دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کے وفاقی وزیر خزانہ کو اضافی بجٹ پیش کرنے کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بجٹ اختیار

مزید : علاقائی