بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کیس سماعت ، حکومت کو جواب کیلئے 5دن تک مہلت

بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کیس سماعت ، حکومت کو جواب کیلئے 5دن تک مہلت

  



  1.  لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات نہ دینے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے 24 مارچ تک مہلت دے دی ہے ، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی نمائندے انتخابات کے بعد بھی بیوروکریسی کے رحم و کرم پر ہیں، بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی بیوروکریسی ہی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے رہی ہے ،پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دینے کا حکم دیا جائے، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت اس معاملے پر تفصیلی جواب داخل کرانا چاہتی ہے ،مہلت دی جائے، عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 24مارچ تک ملتوی کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...