ہوائی فائرنگ کیس ملزم عدم ثبوت پر بری

ہوائی فائرنگ کیس ملزم عدم ثبوت پر بری

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ کے روبروکوٹ لکھپت پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزم نوید اختر کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...