شہبازشریف جدید فیڈر بس میں بیٹھے،شہریوں کیلئے 23مارچ کا تحفہ

شہبازشریف جدید فیڈر بس میں بیٹھے،شہریوں کیلئے 23مارچ کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لاہورفیڈربس سروس کے افتتاح کے بعدماڈل ٹاؤن میں موجودبس میں بیٹھے اورڈرائیور کے ساتھ گفتگو کی ۔وزیراعلیٰ کے ساتھ میڈیا کے نمائندے بھی جدید فیڈر بس میں سوار ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے بس میں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بس سروس عام آدمی کومعیاری سفر ی سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک اور بڑا اقدام ہے اورشہریوں کیلئے23مارچ یوم پاکستان کا تحفہ ہے ۔اس کا کرایہ صرف15روپے رکھا گیا ہے اوریہ میٹروبس کے کرائے سے جڑا ہوا ہے ۔ فیڈر بس سروس کے تحت200اےئرکنڈیشنز بسیں14فیڈرروٹس پر رواں دواں ہوں گی،یہ بسیں میٹروکے پورے روٹ پر130کلو میٹر تک کا علاقہ کورکریں گی اور روزانہ1لاکھ 20ہزار مسافراس سروس سے مستفید ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود کے ایسے شاندار منصوبوں پر تنقید کرنے والی اشرافیہ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ اشرافیہ الٹی ہو یا سیدھی ،مجھے ان کی تنقید کی کوئی پروا نہیں ،میں عام آدمی کے ساتھ کھڑا ہو ں اورکھڑا رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے حرام کی کمائی کرنے والوں اورقومی وسائل لوٹ کر امیر بننے والوں پر سخت تنقید کی اورکہا کہ یہ عناصر کڑے احتساب سے بھی بچے ہوئے ہیں اورعام آدمی کے فلاحی منصوبوں پر بھی تنقید کرتے ہیں حالانکہ ان کی حرام کی کمائی ان سے چھین کر عام آدمی کے قدموں پر نچھاور کرنی چاہیے جبکہ رزق حلال کمانے والے عظیم پاکستانی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری سپیڈوکارڈضرور خریدیں جو کہ 200روپے کا ہے اوراس میں 130 روپے آپ کی امانت ہیں۔آپ ٹھنڈی جدید بسوں میں مزے لیں اورآنے والی گرمیاں انجوائے کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پہلے بھی میٹروبس پر سفر کرتا رہا ہوں اوراس بس پر بھی سفر کروں گا۔میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھ پر روزالزام لگتے ہیں لیکن مجھے کسی کا نام نہ لینا ہے اورنہ مجھے اس کی ضرورت ہے ۔شفاف قانون اور شفاف انصاف ہوگا تو الزامات ختم ہوجائیں گے ،کسی سے ظلم و زیادتی نہیں ہوگی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ’’نیازی صاحب‘‘ کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔وزیراعلیٰ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ڈی ریل نہ کریں اورنہ میں ڈی ریل ہوں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -