نیب آزاد اورخودمختارادارہ ہے ،ترجمان وزیراعظم

نیب آزاد اورخودمختارادارہ ہے ،ترجمان وزیراعظم

  



اسلام آباد (آن لائن)ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہاہے کہ نیب آزادخودمختارادارہ ہے ،نیب اپنے اہلکاروں کے خلاف اورحکومتی شخصیات کے خلاف بھی کارروائی کررہاہے ،نیب سے تووزیراعظم بھی شکایت کرچکے ہیں ،نیب حکومت کے کہنے پرکسی کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔پیرکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مشیروزیراعظم مصدق ملک نے کہاہے کہ نیب اپنے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کررہاہے اوراپوزیشن سمیت حکومتی شخصیات کے خلاف بھی کارروائی کرتاہے ،جس سے ثابت ہوتاہے کہ نیب آزاداورخودمختارادارہ ہے ،نیب سے وزیراعظم نوازشریف بھی شکایت کرچکے ہیں ،چیئرمین نیب کی تعیناتی حکومت اوراپوزیشن کی مشاورت سے ہوئی تھی ۔چیئرمین نیب بھی کرپشن کے لئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کانام حکومت نے ای سی ایل میں ڈالاہواتھا۔عدالتوں کے حکم پران کانام ای سی ایل سے نکالاگیااوروہ بیرون ملک گئے ،نیب کوپرویزمشرف کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات قائم کرکے کارروائی کرنی چاہئے ۔

مزید : صفحہ آخر