عمران فاروق کیس:برطانیہ نے محسن علی کی حوالگی کی درخواست روک لی

عمران فاروق کیس:برطانیہ نے محسن علی کی حوالگی کی درخواست روک لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(آن لائن)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستان میں گرفتار ملزم محسن علی سید کو حوالے کیے جانے کی درخواست روک دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ درخواست تیکنیکی وجوہات پر روکی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ محسن علی سید کو برطانیہ حوالے کرنے کے لیے پاکستان سے درخواست کی جائے۔ برطانوی وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ حوالگی کی درخواست برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مشورے پر روکی گئی۔اس سے پہلے برطانیہ نے کئی بار پاکستان کو عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ابھی تک گرفتار مرکزی ملزم حوالے کرنے کی درخواست پاکستان سے نہیں کی۔اسکاٹ لینڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں محسن علی اور کاشف خان کو نامزد کر رکھا ہے، سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ حوالگی کا معاملہ پولیس نہیں بلکہ حکومتی سطح کا ہے۔دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ کا کہناہے کہ حوالگی کی درخواست کے بلاک کئے جانے سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
عمران فاروق

مزید :

صفحہ آخر -