مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت مولانا عمر عبدالحفیظ مکی پاکستان پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت مولانا عمر عبدالحفیظ مکی پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹی رپورٹر )انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی راہنماء اور ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ مولانا عمرعبدالحفیظ مکی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے وہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام نوشہرہ میں منعقدہ عالمی صد سالہ اجتماع میں خصوصی شرکت کریں گے مولانا عمر عبدالحفیظ مکی دورہ پاکستان کے دوران اپنے والد مرحوم سابق مرکزی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ کے خانقاہی سلسلہ میں ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی ’ ڈیرہ اسماعیل خان’ ٹانک ’ ہارون آباد’ چشتیاں بہاولپور ’ سکھر’ رحیم یار خان’ میر پور آزاد کشمیر’ پشاور’ لاہور اور فیصل آباد میں خانقاہی تبلیغی و اصلاحی پروگراموں اور ختم نبوت کانفرنسوں خطاب کے علاوہ2 اپریل2017 کوانٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی 55ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں بھی شرکت و خطاب کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -