دہشت گردوں کی حملوں کی دھمکیاں، پنجاب بھر میں جیلوں کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کئے جانے کا امکان

دہشت گردوں کی حملوں کی دھمکیاں، پنجاب بھر میں جیلوں کی سکیورٹی رینجرز کے ...

  



لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ )دہشت گردو ں کی جیلو ں کو نشا نہ بنا نے کی دھمکی پر پنجا ب بھر میں سکیو رٹی کا نظا م مز ید سخت اور جد ید تقا ضو ں سے ہم آہنگ کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ، سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کیسا تھ سا تھ جیلو ں کی سکیو رٹی ر ینجر زکے سپر د کر نے کا امکا ن ہے،محکمہ جیل خا نہ جا ت نے حکو مت سے سیکو ر ٹی کے نا م پر مز ید فنڈ ز کا مطا لبہ بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد پنجاب بھرکی جیلوں میں ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کی طرز پر کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کیلئے محکمہ داخلہ نے سروے شروع کروا دیئے ہیں ۔ذرا ئع کے مطا بق دہشتگردوں نے پنجاب کی کئی جیلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔وا ضح رہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر کروڑوں روپے کی مالیت کے پہلے ہی کیمرے نصب کئے گئے تھے جو کہ موجودہ حا لا ت کے پیش نظر ناکافی قرار دیئے گئے ہیں ۔محکمہ جیل خانہ جا ت نے وزارت داخلہ کو صوبے کی دیگرجیلوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے پہلے ہی ایک چٹھی ارسال کر رکھی تھی تاہم سانحہ چیئرنگ کراس کے بعد پنجاب کی جیلوں میں فوری طور پر کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دہشتگردوں کی جا نب سے پنجاب کی متعدد جیلوں کو دھمکی آمیز پیغا ما ت مو صو ل ہو ئے ہیں ۔پنجاب کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کو پہلے ہی وہاں سے نکال کر ساہیوال کی ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں دہشت گر دو ں کی حر کا ت و سکنا ت دیکھنے کے علا وہ آواز تک سنی جا سکتی ہے ۔ محکمہ جیل خانہ جات نے اسی طرز کے کیمرے دیگر جیلوں میں بھی نصب کرنے کی درخواست کردی ہے۔جیل ذرا ئع کے مطا بق پنجا ب بھر کی تما م سنٹر ل جیلو ں پر نفر ی میں اضا فے کے علا وہ رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے ہیں آئی جی جیل خا نہ جا ت میا ں فا رو ق نز یر نے جیلو ں میں کیمر ے لگا نے اور رینجر ز کے دستو ں کی تعیناتی کی تصد یق کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر