فاروق ستار، عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ، الطاف حسین اشتہاری قرار

فاروق ستار، عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ، الطاف حسین اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز) کراچی کی انسدادہشت گردی کی عدالت میں گزشتہ سال 22 اگست کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔عدالت میں قمر منصور، شاہد پاشا، گلفراز خٹک اور ایم کیو ایم کی خواتین کارکنوں سمیت 50 سے زائد ملزمان پیش ہوئے۔عدالت نے قمر منصور کی جانب سے زر ضمانت کم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 43 لاکھ کے بجائے 13 لاکھ کردی۔عدالت نے دو مقدمات میں الطاف حسین سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ فاروق ستار اور عامر خان کی جانب سے غلط پتے دئے جانے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار نہیں دیا اور انویسٹی گیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ان کے ایڈریس کا ریکارڈ درست کریں۔تاہم عدالت نے دیگر 5 مقدمات میں فاروق ستار اور عامر خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ تفتیشی افسر نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف کیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، عدالت انہیں اشتہاری قرار دے دے۔عدالت نے اسی کیس میں 4 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -