ملک میں بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل

ملک میں بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)ملک میں بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے جس سے آج ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آج سے بالائی علاقوں میں تیز ہواوءں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ کل سے خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ،ژوب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوءں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد وراولپنڈی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں استور 00، کالام، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 8، لاہور میں15 ، کراچی میں 19، پشاور میں13 ، کوئٹہ میں5 ، مری میں5 ، فیصل آباد میں 15، ملتان میں 17، حیدر آباد میں 19 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔