آ ؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس:پنجاب پولیس کے 8 افسروں کا سروس ریکارڈ طلب
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کے آؤٹ آف ٹرن پروموشن ہولڈر آٹھ افسران کا سروس ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی ے ۔ پیر کو پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے آٹھوں افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن واپس لے لی گئی ہے ،محکمہ داخلہ نے پولیس افسران محمد عمر ورک ، رانا شاہد پرویز ،اویس ملک ،اور اعجاز شفیع کی ترقی کا از سر نو جائزہ لینے کا کہا ہے ، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آؤٹ آف ٹرن پروموشن لینے والے آٹھ افسران کا سروس پروفائل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔
آؤٹ آف ٹرن پروموشن