کلرسیداں کے نواحی علاقہ سے طالبہ مبینہ طور پر اغوا،مقدمہ درج

کلرسیداں کے نواحی علاقہ سے طالبہ مبینہ طور پر اغوا،مقدمہ درج

  



کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دہئے۔تضارب حسین سکنہ سرصوبہ شاہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہوں۔گھر واپس آیا تو مجھے میری بیوی اور بیٹیوں نے بتایا کہ مسماۃ(گ) سکول گئی اور گھر واپس نہیں آئی جس پر میں سکول چلا گیا اور ٹیچر سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ بیٹی گھر چلی گئی ہے۔بعد ازاں مجھے معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو مسمی محمد عمران اور ایک نامعلوم نے ورغلا پھسلا کر حرام کاری و زنا کاری کی خاطر اسے اغواء کر لیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...