میونسپل کمیٹی ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں،راجہ ظفراقبال

میونسپل کمیٹی ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں،راجہ ظفراقبال

  



جہلم (بیورو رپورٹ)میونسپل کمیٹی کے ریگولر اور ڈیلی ویجز کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں کیونکہ یہ ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کونسلر راجہ ظفر اقبال نے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کو ٹی ایم اے کے افیسران نے خود بھرتی کیا تھا جبکہ آج ان کی محنت کا عوزانہ دینے کی بجائے انہیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ ان کو ان کی بقایا تنخواہیں دے کر ان کے کنبوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نقشہ برانچ میں لوگ نقشے منظوری کے لیے جمع کرواتے ہیں جو منظور نہ ہو رہے ہیں۔اس پریکٹس کو بند کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔اسی طرح میونسپل کمیٹی کے افیسران گیارہ بجے تشریف لاتے ہیں ان کو وقت پر آنے کا پابند بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیدائش سرٹیفیکیٹ کے لئے لوگ پریشان ہیں کیونکہ عملہ کمپیوٹر خراب ہونے کا بہانہ کر کے لوگوں کو پریشان کر رہا ہے جس کو چیئرمین میونسپل درست کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس بند کمرے کی بجائے ہال میں ہونا چاہیے تھا جبکہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت بغیر کسی کونسلر کی مشاورت کے بند کمرے میں منعقد کر کے لوکل گورنمنٹ رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر کچھ کونسلروں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر