سیا سی قیا دت کو جذبے سے کا م کر نا ہو گا ،جا م مہتا ب ڈہر

سیا سی قیا دت کو جذبے سے کا م کر نا ہو گا ،جا م مہتا ب ڈہر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)نئے سیکریٹری تعلیم اسکو لز عبدالعزیز عقیلی نے اپنے عہدے کا چا ر ج لینے کے بعد وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر سے ان کے دفتر میں ملا قا ت کی ۔اس ملا قا ت کے دورا ن صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر سیکریٹری تعلیم اسکولز کو سندھ میں تعلیمی ایمر جنسی نفا ذ سے متعلق پا لیسیو ں پر عملدرآمد کر نے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی تر جیح بند اسکو لو ں کو کھو لنے ،جزوی یا مکمل تبا ہ ہو جا نے والے اسکو لو ں کی بحالی اور تعلیمی معیا ر کی بہتری ہو نی چا ہئے اور اس سلسلے میں ان کو بھر پو ر تعا ون حا صل رہے گا ۔سیکریٹری تعلیم اسکو لز عبد العزیز عقیلی نے صوبا ئی وزیر تعلیم و خوا ندگی کو یقین دلا یا کہ وہ محکمہ تعلیم میں بہتر ی لا نے کے لئے اپنی تما م تر صلا حیتو ں کو برو ئے کا ر لا ئیں گے اور بند اسکو لو ں کو کھو لنا ،تبا ہ ہو نے والے اسکو لو ں کو بحا ل کرنا ،تعلیم کی بہتری اور سر کا ر ی اسکو لز پر والدین کے اعتما د کو بحال کر نا ان کی اولین ترجیحا ت ہو ں گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...