کراچی ،سٹی اسکول کا تعلیم کی اہمیت پرپہلے سمپوزیم کا انعقاد

کراچی ،سٹی اسکول کا تعلیم کی اہمیت پرپہلے سمپوزیم کا انعقاد

  



کراچی(پ ر) پاکستان کے سب سے وسیع پرائیوٹ اسکول سسٹم ، دی سٹی اسکول (ٹی سی ایس) نے ’’Thought Leaders ‘‘ (تھاٹ لیڈرز) کے عنوان سے پاکستان کے اولین Early Years Education سمپوزیم کا انعقاد کیا ۔ اس سمپوزیم میں معروف ماہرین اور دانش وروں نے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر نو عمری میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے حصول کے لئے درکار کورس کو مرتب کرنے کیلئے جدید تحقیق ، بہتر حکمت عملی اور مشاہدات کا تبادلہ خیال کیا۔ سمپوزیم کے دوران مختلف سیششنز اور پینل ڈسکشنز میں ماہرین تعلیم اور دیگر مققرین بشمول والدین نے اس انتہائی اہم تعلیمی شعبے کی سمت متعین کرنے کیلئے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سٹی اسکول کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ، فلپ ہال ورتھ نے کہا ’’ بچپن صرف ایک مرتبہ ہی ملتا ہے ۔ ماہر تعلیم یا والدین کی حیثیت سے یہ ہمارا استحقاق اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امر کو یقینی بنائیں کہ بچے اپنا بچپن متحرک طور پر سیکھنے میں صرف کریں ۔ یہ علم ، مختلف شعبوں کی مہارتیں اور اقدار سیکھیں جو ان کے مستقبل کی بنیاد ہوں گی اور یہ سب کچھ سیکھنا ان کیلئے تفریح کا باعث ہو۔ بچوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اپنے اثر و رسوخ کو ہمیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے ۔ ان پر توجہ دینے والی ابتدائی سالوں کی تعلیم پر اعتماد، تحمل مزاج ، ملنسار اور صابر نوجوان تخلیق کرتی ہے جو بلوغت کی عمر میں ہمارے مستقبل کے معاشرے کے ذمہ دار اور فکر مند شہری کے طور پر سامنے آئیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر