نندی پور پلانٹ کو مئی میں ایل این جی پر منتقل کر دیا جائیگا،کام جاری
تتلے عالی ( نامہ نگار ) نندی پور پلانٹ کو ایل این جی کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی لائن بچھانے کاکام تیزی سے جاری، پلانٹ کو مئی کے وسط تک ایل این جی پر کر دیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنی مدت ختم ہونے سے قبل بجلی کے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دن رات کام شروع کررکھا ہے اور تتلے عالی کے قریب ایمرجنسی کیلئے دوسری لائن بچھائی جارہی ہے اس لائن کی فراہمی سے نندی پور پاور پلانٹ کو ایل این جی پر منتقل کردیا جائے گا جو لائن بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا اس سلسلہ میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے وسط تک پاور پلانٹ ایل این جی گیس کے ذریعے بجلی بنانا شروع کردے گا۔
نندی پور،پلانٹ