درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین بھارت روانہ

درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین بھارت روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین آصف علی نظامی اپنے بھتیجے ناظم نظامی کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔وہ8 مارچ کو پاکستان پہنچے تھے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ۔ذرائع نے بتایا کہ درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے اور علاقے میں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خیریت سے متعلق رشتے داروں کو آگاہ نہیں کرسکے تھے۔دونوں افراد پیرکی صبح پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 272 سے بھارت روانہ ہوگئے ۔