خوشحالی بینک نے اٹک میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا

خوشحالی بینک نے اٹک میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا

  



کراچی ( پ ر)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے صارفین کی سہولت کیلئے اٹک میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا ہے۔یہ نئی برانچ اٹک اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے مکینوں کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے آسان مالیاتی رسائی فراہم کرے گی۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا،۔"خوشحالی بینک صارفین کی بہتر خدمت کے لئے ہمیشہ کو شاں ہے اور یہاں دور دراز اور شمالی مارکیٹوں میں خدمت کے بے شمارمواقع موجود ہیں"۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ہیڈ آف ریٹیل امینہ حسن نے واضح کیا کہ"خوشحالی کی تر قی کا راز اعلی سروسز اور بامعنی مقابلے میں شامل ہے"۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا77فیصد بچت اکاؤنٹس اورکریڈٹ جیسی مالیاتی خدمات تک رسائی سے محروم ہے۔مالیاتی خدمات تک رسائی لوگوں کو تعلیم، ہاؤسنگ، اور کاروبار ی مواقعوں میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ خراب فصل، صحت کے بحران، یا قدرتی آفات جیسی پریشانیوں سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ بھی کرتی ہے۔مالیاتی شمولیت، 17 پائیدار ترقی کے اہداف میں سے کئی کے لئے ایک بہترین موقع ہے جو رسائی کے فرق کو ختم کرکے غربت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...