اراکین اسمبلی کی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیخلاف میڈیا ٹارئیل کی مذمت
پشاور(سٹاف رپورٹر ) اراکین صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل ،شوکت یوسفزئی ،ارباب جہانداد ،فضل الہیٰ ،محمود جان ،عارف یوسف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف میڈیا ٹرائیل اور بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر پر لگائیں گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اسد قیصر جیسے مخلص وپارٹی کے دیرینہ کارکن کیخلاف سوچھی سمجھی سازش کے جارہی ہے تاکہ ان کی شہرت میں کمی لائی جاسکے ، جس سے مفاد پرست اور پاکستان تحریک انصاف کے دشمن اپنی مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل کرسکے لیکن ان عناصر کو سوائے ناکامی کے کچھ بھی نہیں ملے گا انہوں نے ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی کے پریس کانفرنس کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی انتقامی سیاست کررہے ہیں جبکہ ان کو جیل میں سپیکر نے نہیں بلکہ ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے سزا ملی انہوں نے سپیکر اسد قیصر پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سازشی عناصر کو باز رہنے کی تنبہہ کی ۔