صوابی میں چھٹی مردم شماری کا آغاز، ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ نے افتتاح کیا

صوابی میں چھٹی مردم شماری کا آغاز، ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ نے افتتاح کیا

  



ضلع صوابی میں چھٹی مردم شماری کا باقاعدہ آغاز بدستِ ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان منعقد ہوا جو پندرہ اپریل تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صوابی نے چھٹی مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں ، منتخب نمائندوں کو باقاعدہ اعتماد میں لیا اور آگاہی مہم بھی شروع کی۔ ضلع صوابی میں مردم شماری کے لئے 625ٹیمیں 1250بلاکس90سرکل پٹوار 11حلقہ گرداور کے علاوہ 2000 پاک آرمی کے جوان 1650پولیس کی نفری اور 625اساتذہ تعینات کیے گئے۔ اور باقاعدہ مردم شماری جوش و خروش سے جاری ہے اور عوام پاک فوج اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور پختون روایات کے مطابق مہمان نوازی کا اعلیٰ روایت قائم کی۔ ضلع صوابی میں ماضی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ بندیوں میں من پسند اور زمینی حقائق کے برعکس بنائے گئے اور سیاسی اثر ورسوخ استعمال کیا گیا تاہم اس بار ضلع صوابی کے عوام توقع رکھتے ہیں کہ موجودہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں میں تبدیلی اور آبادی میں اضافے کے بعد مزید حلقے خالصتاً میرٹ کے بنیاد پر بنائے جائے تاکہ ماضی میں ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ ہوسکے اُدھر ضلع صوابی کے تمام سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) ، اے این پی ، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام ، پی پی پی کے ضلعی قیادت ایم پی اے شیراز خان، انور حق داد، مولانا فضل علی حقانی ، محمود الحسن، جاوید اقبال انقلابی اور ڈسٹرکٹ ناظم اعلیٰ امیر رحمٰن نے مردم شماری کے فیصلے کو سراہا اور اپنے اپنے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ چھٹی مردم شماری میں بھرپور حصہ لیکر اپنا قومی فریضہ پورا کریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...