خواجہ آصف کی حلقے میں دابارہ الیکشن کرانے سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل خارج

خواجہ آصف کی حلقے میں دابارہ الیکشن کرانے سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے لیگی ایم این اے خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110میں دوبارہ الیکشن کرانے کے حوالے سے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ریکارڈ مال خانوں میں پھینکا جاتا ہے۔کوئی گرا ؤنڈ موجود نہیں جس پر نظر ثانی کی جائے ، سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا تھا۔آپ کے دس لوگوں کے کہنے پر پورا الیکشن کیسے کالعدم قرار دیے دیں۔ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو جعلی نہیں کہہ سکتے۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ تین حلقوں کا ریکارڈ آج تک نہیں ملا۔چار سے پانچ نکات قابل غور ہیں ، 8773کا?نٹر فوائلز بھی نہیں ملیں۔ خواجہ آصف کے انتخابی عملے سے ملاقات ریکارڈ کا حصہ ہے