50 لاکھ سے مکمل سول ہسپتال کے نئے امیر بیگم وارڈ کا افتتاح

50 لاکھ سے مکمل سول ہسپتال کے نئے امیر بیگم وارڈ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے حکومت پنجاب یہ فرض بخوبی نبھا رہی ہے وہ سول ہسپتال میں بلوچ انٹر پرائزز کے چیف ایگزیکٹو اظہر بلوچ اور ظفربلوچ کے تعاون سے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
تعمیر کروائے گئے وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر اظہر بلوچ نے کہا کہ سول ہستپال میں 12 سو مربع فٹ پر مشتمل وارڈ تعمیر کروایا ہے جو انکی والدہ مرحومہ امیر بگیم کے نام سے منسوب ہے وارڈ میں تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے کہا کہ 50 لاکھ روپے خرچ کرکے سول ہسپتال میں متعدد سہولیات فراہم کی ہیں ہسپتال میں بجلی کے ڈبل سورس کنکشن لگوا دیا گیا خراب جنریٹر کی مرمت بھی کی جا چکی ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ایم ایس سول ہستپال ڈاکٹر زاہد نے کہا کہ سول ہسپتال کو طبی سہولیات کے لحاظ سے ہسپتلا بنائیں گے وارڈ کے ساتھ برآمد اور واش رومز بھی تعمیر کروائے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں ماہانہ 35 ہزار مریضوں کا چیک اپ ہو رہا ہے تقریب میں مخدوم جاوید ہاشمی، ایم پی اے مظہر عباس راں ، آصف رجوانہ، منور احسان قریشی، سعید انصاری، ڈاکٹر منور عباس، رانا شاہد، شیخ طارق رشید، وحید ارائیں، حافظ اقبال خاکوانی، ڈاکٹر ولی و دیگر شریک ہوئے آخر میں شرکاء میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔
وارڈ