سرکاری اداروں کو کسان سے بلاواسطہ خریداری کا پابند بنانے کا مطالبہ

سرکاری اداروں کو کسان سے بلاواسطہ خریداری کا پابند بنانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے وائس چےئر مین افتخار اکبر رندھاوا نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام بھجوائی جانے والی گذارشات میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے پاکستان میں مناسب زرعی پالیسی نہ ہونے کے باعث آج کسان (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
ناامیدی کاشکار نظر آتا ہے جس کے لئے زرعی نظام میں جدید اصطلاحات کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اجناس کا ریٹ اور معقول منافع مقرر کیاجائے کپاس ،کماد، دھان ، گندم اور مکئی کے مناسب ریٹ فصل کی کاشت سے قبل ہی مقرر کرلئے جائیں جبکہ سرکاری اداروں کو بلاواسطہ کسان سے خریداری کا پابند کیا جائے۔