گورنر پنجاب نے صحافی کالونی کے الاٹیوں میں ملکیتی لیٹر تقسیم کیے

گورنر پنجاب نے صحافی کالونی کے الاٹیوں میں ملکیتی لیٹر تقسیم کیے

  



ملتان (پ ر) سرکٹ ہاؤس ملتان میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جنرلسٹ کالونی کے الاٹیوں میں ملکیتی لیٹرز تقسیم کئے۔ جن صحافیوں کو ملکیتی لیٹرز(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

دئیے گئے اُن میں چوہدری عبدالطیف اختر ، یاسر جہانزیب، یاسر ریاض باجوہ، چوہدری محمد ارشد، حضیر احمد زبیری اور ریحان اقبال برنی (مرحوم) کے صاحبزادے شامل ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی راؤ شمیم اصغر ، صدر پریس کلب ملتان ،شکیل انجم ، جنرل سیکرٹری مرزا ندیم بیگ، فنانس سیکرٹری فرحان انجم ملغانی،مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر