ود ہولڈنگ ٹیکس ظالمانہ ، تحریک انصاف تاجروں کے مسائل حل کریگی‘ شاہ محمود قریشی

ود ہولڈنگ ٹیکس ظالمانہ ، تحریک انصاف تاجروں کے مسائل حل کریگی‘ شاہ محمود ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کی دعوت پرپاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چئیر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے اندرون شہر کی مختلف مارکیٹس جن میں صرافہ بازار ،چوک بازار،حُسین آگاہی ، اندھی کھوئی اور گلی پتراں والی کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

۔اس موقع پر گلی پتراں والی کے معروف تاجر رہنما حاجی مختیار علی انصاری اور حاجی یا سین انصاری کی طرف سے مخدوم شاہ محمود قریشی اور حاجی جاوید اختر انصاری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی اور حاجی جاوید اختر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہو چُکے ہیں ۔ حکومت کا ود ہولڈنگ ظالمانہ ٹیکس تاجروں کے لیے وبالِ جان بن چُکا ہے ۔ اور اس کے علاوہ پروفیشنل ٹیکس ، اولڈ ایج شیفٹ سوشل سیکورٹی پنجاب ریونیو اتھارٹی، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کی طرف سے تاجر برادری پر مضبوط شکنجہ ڈالا جا رہا ہے جس سے تاجرون کو اپنے کاروبار جاری رکھنے میں انتہائی مشکل ہو رہی ہے ۔پاکستان تحریکِ انصاف ان تمام ظالمانہ ٹیکسز کا بھر پور انداز میں مزاحمت کرتی ہے ۔اور تاجر برادری کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑی ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے ملک میں کرپشن مافیا اور رشوت خور مافیا کا راج ہے عمران خان کی کرپشن کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کو ملک کے 80فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے ۔عوام کی طرف سے عمران خان کے موقف کی تائید ہی تحریکِ انصاف کی کامیابی ہے ۔ کارکن آئیندہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں پاکستان تحریکِ انصاف اقتدار میں آکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائے گی اور اپنے دورِاقتدار میں تاجر برادری کے تمام مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی ۔ تقریب کے آخر میں شاہ محمود قریشی نے یاسین کلاتھ کی نئی دوکان کے افتتاح کے بعد دُعا بھی کروائی اس موقع پر حاجی پرویز انصاری،حاجی امین انصاری ، آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی ، عارف فصیح اللہ، یونس قریشی ، مرزا وارث بیگ ، شیخ اقبال قریشی، سعید اختر ،حاجی ابراہیم ،حاجی اسمعیل،حاجی سعید ،حافظ ناصر ، ملک خالد سلک والے، میاں محمودانصاری ،عبیداللہ انصاری، مرزا نسیم ، شیخ الطاف،حاجی نعیم ،وقاص جاوید انصاری ، عمران انصاری،وقار جاوید انصاری،مخدوم بابرشاہ، راؤ امجد اور دیگر تاجر رہنما موجود تھے ۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں اور گلی محلوں میں قائد عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لئے پھیل جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 40کے چیئرمین شیخ عاصم اعجاز کی طرف سے لکرمنڈی فیضی روڈ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں رانا عبد الجبار، سلمان نعیم، یاسر علی خان، محمد بلال ، محمد مدثر، چوہدری راشد، شعیب قریشی، زیشان قادری، ڈاکٹر خرم، حاجی سجاد سیال، رانا نورالحسن، شیخ عمران، چوہدری عمران، حاجی تنویر احمد انصاری (وائس چیئرمین ) ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...