ٹی ایم اے بینک بیلنس بارے تحصیل کونسل ٹانک کا اہم اجلاس

ٹی ایم اے بینک بیلنس بارے تحصیل کونسل ٹانک کا اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ٹی ایم اے بینک بیلنس بارے تحصیل کونسل ٹانک کا اہم اجلاس ، ٹی ایم او اجلاس سے فرار پشاور پہنچ گئے ، ٹی ایم اے ترقیاتی اسکیموں اور تمام بینک اکاؤنٹس بارے تفصیلات نہ دینے پرتحصیل ممبران کا تحصیل ناظم سے شکوہ کے باعث اجلاس بد مزگی کا شکار ، ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ٹانک میں تحصیل ناظم اور ٹی ایم او کے خلاف تحصیل ممبران نے ایکا کرکے ایک نیا محاذ کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا گزشتہ روز تحصیل ناظم کی جانب سے تحصیل کونسل کے طلب کردہ اجلاس سے ٹی ایم اورراہ فرار اختیارکرکے پشاور چلے گئے جس کے باعث تحصیل کونسل کا اجلاس بدمزگی اور بغیر کسی فیصلے کے اختتام پذیر ہوا واضح رہے کہ تحصیل کونسل ٹانک کا اہم اجلاس تحصیل کونسل میں جاری ترقیاتی کاموں اور ٹی ایم اے کے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بارے طلب کرلیاگیا تھا تاہم تحصیل ممبران کو تحصیل ناظم اور ٹی ایم او تحصیل ٹانک کے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سے اگاہ کرنے کے بجائے ٹی ایم او میٹنگ کے بہانے پشاور چلے گئے جس پر تحصیل ممبران نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے تحصیل ناظم سے ٹی ایم اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بارے اگلے اجلاس تک تفصیلی اگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔