پشاور پریس کلب کابینہ کی مشتاق احمد غنی کی ہمشیرہ کی وفات پر ایبٹ آباد آمد

پشاور پریس کلب کابینہ کی مشتاق احمد غنی کی ہمشیرہ کی وفات پر ایبٹ آباد آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان کی زیر قیادت پشاور پریس کلب کے عہدیداروں کا ایک وفد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات، تعلقات عامہ و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ایبٹ آباد گیا اور مشتاق احمد غنی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات خیبر پختونخوا امیر حسین شاہ بھی موجود تھے۔وفد کچھ دیر تک وہاں رہا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔