بونیر ،اندھے قتل میں بیوہ گرفتار

بونیر ،اندھے قتل میں بیوہ گرفتار

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈگر پولیس نے ڈاٹسن ڈرائیور بختی روان ساکن خیدرہ گوکند کے اندھے قتل کا سراع لگاکر بیوہ مسماۃ کشمالہ کو گرفتار کیا جس نے اجرتی قاتل ممتازعلی ساکن پہلواڑے گوکندکے زریعے خاوند کوقتل کروانے کا اعتراف کرلیاہے پولیس نے اجرتی کو گرفتار کیا ہے جس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور دو لاکھ اجرت میں سے پہلی قسط مبلع سٹھ ھزار روپے سے خریدا گیا چھینسہ بھی برامد کرلیاہے۔عدالت میں اقبال جرم کے بعد مقتول کی بیوہ اور اجرتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجدیاگیا ہے۔ بیوہ نے انکشافی کیا ہے کہ مقتول نے کچھ دنوں قبل انکو طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی جس کا اسکو رنج تھا۔ادھر درہ گوکند کے عوام نے علاقہ مشران حاجی طالعمند،فرین،حاجی حضرات خان،نورلحق،شیبرخان،خدنگ اور فروش خان کی قیادت میں ڈی پی اور افس تک مارچ کیا ہے اور ڈی پی او محمد ارشاد خان،ڈی ایس پی سرکل مزاکر شاہ خان،ایس ایچ او تھانہ ڈگر حسین ذادہ خان اور اے ایس ائی انور سعید خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ پولیس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اندھے قتل کا سراع لگایا ہے بلکہ علاقہ میں عرصہ دراز سے دھشت اور خوف کی علامت اجرتی قاتل کو گرفتار کرے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف سے علاقہ میں امن کی بحالی میں مدد ملا ہے ۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ علاقہ عوام پولیس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کراتا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی زمداری ہے اور جرم سرزد ہونے پر مجرم کی گرفتاری اولین ترجیح ہے اور پولیس نے اپنی زمداری نبھائی ہے اور ائیندہ بھی عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہر قربانی دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...