سپریم کورٹ پانامہ کیس میں قوم کو مایوس نہیں ن کریگی : بخت جہان خان

سپریم کورٹ پانامہ کیس میں قوم کو مایوس نہیں ن کریگی : بخت جہان خان

  



 صوابی( بیورورپورٹ )جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء اور سابق سپیکرصوبائی اسمبلی بخت جہان خان نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہووہ معاشرہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتاپاکستان میں انصاف کا سب سے اعلیٰ ادارہ سپریم کورٹ ہے جس پر ہمیں اعتماد ہے کہ وہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی اور عوام کاخون چوسنے والے بھیڑئیے کرپشن کے بے تاج بادشاہ نااہل قیادت کا کڑا احتساب کرے گی اسی لئے ہم کرپشن کے میگا سکینڈل پانامہ لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے مگر کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد اس کے سنانے میں اتنی تاخیر سے مختلف شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں اور قوم میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یارحسین میں جماعت اسلامی کے مرحوم رہنماء عمرزیب کی یاد میں تعزیتی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔کانفرنس سے جماعت اسلامی ضلع بونیر کے امیرمحمدحنیف ضلع صوابی کے امیرمحمودالحسن نے بھی خطاب کیاجبکہ ممتاز انقلابی شاعر حسین احمد صادق نے عمرزیب مرحوم کی خدمات کواشعار کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمرزیب مرحوم مایہ ناز ماہر تعلیم اور عملی طور پر درس وتدریس سے طویل عرصے تک منسلک رہے تعلیم کے میدان میں ان کی قابل قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں انھوں نے ہمیشہ علم کے ذریعے لوگوں میں شعور پیدا کرنے اورانھیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لئے جدوجہد کی۔عمرزیب مرحوم قرآن وسنت پر عمل پیرا رہے اور اپنی پوری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں صرف کردی۔وہ جماعت اسلامی کے سچے اور وفادار رکن اوردین اسلام کی سربلندی کے داعی تھے انھوں نے اپنی درس وتدریس کے ذریعے ایسے افرادتیار کئے جو معاشرے کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ ان کی اولاد نیک اورباوقار اخلاق کا نمونہ ہیں اوران کے دل میں اپنے مرحوم والد کی طرح دین کی محبت رچی بسی ہے اور وہ دین اسلام کو دنیا کا امام بنانے ظلم کے نظام کے خاتمے اورامت مسلمہ کی وحدانیت اتفاق اور اتحاد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔انھوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ جماعت اسلامی اور سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تربیت کا یہ اثراوربرکات ان کے خاندان اور پورے علاقے پر ہمیشہ قائم رہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...