لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ‘ قتل کے مقدمات میں 3 ملزموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ‘ قتل کے مقدمات میں 3 ملزموں کی سزائے موت عمر قید میں ...

  



ملتان (خبرنگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کے مقدمات میں3(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ملزموں کی سزائے موت عمر قیدمیں تبدیل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزموں رمضان اورسعید نے اپیل دائر کی تھی کہ ان کے خلاف تھانہ نواں شہرمیں18 ستمبر2004ء کو سرکاری پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ماچھیا کوقتل کرنے کا مقدمہ درج کرایاگیا جس میں سیشن کورٹ نے31 اپریل 2010ء کو انھیں سزائے موت کا حکم دیاہے۔ ملزموں کے مطابق وہ بے گناہ ہے اوربدنیتی سے انھیں مقدمہ میں ملوث کردیا گیا ہے اورکوئی عینی شاہد بھی نہیں ہے اس لئے ان کو بری کرنے کا حکم دیاجائے۔ اور ملزم عابدبشیرنے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ شاہ صدردین میں2 فروری 2011 ء کو سوتیلی والدہ رخسانہ اختر کوکلہاڑی کے وارکرکے قتل کرنے سیشن کورٹ نے اسے سزائے موت کا حکم دیاہے۔ملزموں کے مطابق وہ بے گناہ ہیں اورمقدمہ کا کوئی عینی شاہدنہیں ہے اس لئے انھیں بری کرنے کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت میں سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر چوہدری محمد اکبر پیش ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر