سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے ملتان کے مقدمہ درج کرنے پر پی ٹی اے سے 27 مارچ کو رپورٹ طلب

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے ملتان ...

  



ملتان (خبرنگار خصوصی) لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

خلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے ملتان کی جانب سے مقدمہ درج کرنے پر پی ٹی اے سے 27 مارچ کوتفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے محمد ایوب نے درخواست دائر کی تھی کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد پر مشتمل صفحہ اپ لوڈ کیاگیا ہے لیکن اس بارے حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اس لئے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر فاضل عدالت نے احکامات جاری کئے تھے جن کی روشنی میں گزشتہ روز ایف آئی اے ملتان کی جانب سے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پرپی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ لاء آفیسر کو آئندہ سماعت پر معاونت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...