امت کے اتحاد کی آج پہلے سے کہیں بڑھ کر ضرورت ہے‘ عارف حسین واحدی
ملتان (سٹی رپورٹر)شیعہ علماکونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے امت کی صفوں میں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
اتحاد و وحدت برقراررکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی اپنے فتوے میں واضح کرچکے ہیں کہ ازواج مطہرات پیغمبر کی توہین خود رسول اللہ کی توہین کے مترادف ہے ، جبکہ اہل سنت کے شعار کی توہین حرام ہے۔ان کا کہنا تھاکہ قاضی حسین احمد کا امت مسلمہ کی قدر مشترک اور درد مشترک کا نعرہ مد نظر رکھا جائے ۔شیعہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ تمام اسلامی مکاتب فکر عقیدہ توحید، انبیا و رسل پر ایمان،ختم نبوت ،اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام سے محبت پر سب متحدہیں۔