قائمقام آئی جی پی نے آج فرنٹیئر کور پشاور کا دورہ کیا

قائمقام آئی جی پی نے آج فرنٹیئر کور پشاور کا دورہ کیا

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) قائمقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ نے آج فرنٹیئر کور پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین مظہر محمود سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی جی ایف سی نے قائمقام انسپکٹر جنرل کو ایف سی کی مختلف یونٹوں پربریفنگ بھی دی۔ قائمقام آئی جی پی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ایف سی کے کرداراور قربانیوں کی تعریف کی۔ دونوں سربراہان نے پولیس اور ایف سی کے مابین قریبی رابطے اور تعاون اور ایک دوسرے کے پیشہ ورانہ تجربات سے استفاد ہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...