ضلع نوشہرہ کی صفائی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے:خواجہ محمد سکندر ذیشان

ضلع نوشہرہ کی صفائی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے:خواجہ محمد سکندر ذیشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(رپورٹ واجد علی) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ ہمیشہ سے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہی ہے، گزشتہ چارماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر کو جاننا مزید آسان ہو جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ ، ضلعی حکومت، پولیس ، عدلیہ، پاک آرمی اور دیگر سرکاری و حکومتی اداروں کی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہوئے ایک مثبت فضا ء میں عوام کی خدمت میں سر شار رہتی ہے، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، صحت کی سہولیات، تعلیمی میدان سمیت عوام کی تفریح کیلئے حالیہ چند مہینوں میں بڑی تبدیلی رونما ء ہوچکی ہے، ضلعی انتظامیہ نوشہرہ میگا پراجیکٹس کیساتھ ساتھ عوام کو تفریح کی مواقع فراہم کروارہی ہے، تاکہ دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس کی خوف دلوں سے نکل سکے اور عوام کو تفریح کرنے کے مواقع میسر ٓاسکے، گزشتہ چارماہ کے عرصے میں اس سلسلے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، جس کی واضح ثبوت گزشتہ چار ماہ کے عرصے میں ہونے والے چند بڑے بڑے ایونٹ کی صورت میں عیاں ہے، جس میں نوشہرہ کی تاریخ میں پہلی بار کشتی رانی اور پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد ہوگئے جس میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرکے خوب سراہا، اس کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے سفاری ٹرین بھی چلائی گئی اور ملکی سیاحوں کو نوشہر ہ کی سیاحتی مقامات کی سیر کروائی، محکمہ سیر وسیاحت کے تعاون سے نوشہرہ میں پہلی بار سیاحتی اور مذہبی مقامات پر لوگوں کی سہولت کیلئے اعلی معیار کی بینچز اور صفائی کیلئے کوڑے دان لگائے گئے، ملک میں دہشت گردی اور بدامنی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوچکے تھے، اس صورتحال سے نکلنے کیلئے اور امن کے فروع کیلئے " فیملی گالا فیسٹول"کی کامیاب انعقاد کرواکر لوگوں کے دلوں سے خوف اور ڈر نکال کر ان کے چہروں پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دئے،جس کوہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں خصوصا خواتین نے بہت سراہا اور بھر پور شرکت بھی کی، عوام کے ساتھ ساتھ سکول کے طلباء کی تفریح بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہر تحصیل لیول پر میجک شوز منعقد کرائے جس سے طلباء بہت محضوظ ہوئے اور خوب داد دی، سکندر ذیشان صاحب دفتری مصروفیا ت سے قیمتی وقت نکال کر لوگوں کی آگاہی اور راہنمائی کیلئے خصوصی پروگرامات کا انعقاد کروائے جس میں، ووٹ کی اہمیت کیلئے قومی ووٹرز ڈے، انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں کی آگاہی کیلئے واک کا انعقاد،کسان بھائیوں کیلئے نادرن یونیورسٹی نوشہرہ کے تعاون سے کسان آگاہی کا ورکشاپ منعقد کروائی جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے دور حاضر کی جدید اور نت نئی ایجادات سے متعلق کسان بھائیوں کو روشناس کروایا کہ ان ایجادات سے استفادہ کرکے ہم پاکستان کو ترقی یافتہ مما لک کی فہرست میں لا کھڑا کر سکتے ہیں،سکندر ذیشان صاحب نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر ایک خصوصی سیرت کانفرنس منعقد کروائی تا کہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے متعلق اپنی نوجوان نسل خصوصا طلباء وطالبا ت کو روشناس کراسکے، کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے انجمن تاجران کے ہمراہ05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک واک منعقد کروایا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا ۔خواجہ محمد سکندر ذیشان صاحب ضلع نوشہرہ کی صفائی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، جس کی واضح ثبوت کلین اینڈ گرین نوشہرہ پروگرام کا انعقاد اور تحصیل اور ویلج کونسل لیول پر ڈمپنگ سائیٹس کے لئے مخصوص جگوں کا تعین کرنا شامل ہے۔ لوگوں کو صحت و تعلیم کی بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر خصوصی طور پر سر گرم عمل ہے اورچارج سنبھالنے کے بعد مختلف سرکاری و غیر سرکاری صحت مراکز اور سکول کالجوں کی خصوصی معائنہ مہم شروع کر رکھی ہے اور اب تک 36 صحت کی مراکز اور 56 تعلیمی اداروں کی معائنے شامل ہے، سر کاری زمینوں پر لوگوں کی غیرقانونی قبضوں کیخلاف خصوصی تجاوزات مخالف اپریشن شروع کئے جاچکے ہیں اور اب تک بڑی مقدار میں سرکاری زمین لوگوں کے غیر قانونی قبضے سے واگزار کرئی جا چکی ہے،ضلعی انتظامیہ نوشہرہ ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں پولیو کے خاتمے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات اُٹھار ہی ہے جس کی واضح مثال گزشتہ 13ماہ سے نوشہر ہ میں کوئی پولیو کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔ نومبر 2016 کے بعد اب تک 05 پولیو مہم مکمل کئے جا چکے ہیں جس ایک خصوصی ٹیکہ جات مہم بھی شامل ہے، ضلعی انتظامیہ نوشہرہ ہر مہم میں اپنی خصوصی کردار ادا کرتی آرہی ہے جس کی وجہ سے پولیو پر خاصی حد تک قابو پایا جاچکا ہے،آج کی اس ٹیکنالوجی کی دور میں کتاب کی اہمیت کو اُجا گر کرنا کسی چیلنچ سے کم نہیں ہے ، ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر نوشہر ہ کی تمام کالجوں اور یونیورسٹیز میں کتب میلوں کا انعقاد کروارہی ہے تاکہ اس دور میں کتاب کی اہمیت نوجوان نسل میں اُجاگر کیا جاسکے، نوجوان طبقے کیلئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کافی اقدامات اُٹھا رہی ہے، U-23 گیمز میں ضلع نوشہرہ کی نوجوان خصوصاََ خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اس کی زند ہ مثال ہے، نوجوانوں کی تفریح کیلئے پاکستان سُپر لیگ فائنل کے موقع پر خصوصی طور پر بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ نوجوان طبقہ مل بیٹھ کر اس اہم موقع کو انجوائے کریں۔ پاکستان میں 20سال بعدشروع ہونیوالی مردم شماری کیلئے ضلعی انتظامیہ کافی سر گرم ہے اور اس اہم قومی ذمہ داری کو سرانجام دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اورملک بھر کی طرح نوشہرہ میں مر دم شماری اچھی طریقے سے انجام کو پہنچ جائے گا۔