تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کیا ،شفیع اللہ

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کیا ،شفیع اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔صوبائی حکومت کے ناتجربہ کاری اور غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام بے روزگار ہوتے جارہے ہیں۔آنے والادور ایک بار پھر اے این پی کا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں ہریانکوٹ میں پی پی پی کے بانی کارکنوں گلاب شیر، سجاد، نوشیر خان، محمدابرار، محمدنعمان، ہمزہ، ساجد، حضرت خان اور محمدشیر کی ساتھیوں اور خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے تحصیل صدر مسافر خان، یوسی صدر فضل احمدایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آدم خان، مستقیم خان، ماسٹر محمدعالم عالم اور لائق خان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد پارٹی ہے جو صوبے کے حقوق اور پختونوں کے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن بد قسمتی سے پختون قوم کو کبھی کسی نے اسلام کے نام پر،کسی نے تبدیلی کے نام پر اور کسی نے روٹی ،کپڑااور مکان کے نام پر ورغلایا۔اگر پختون اب متحد نہیں ہوئے توتاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔