آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرینگے ،ہارون بلور

آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرینگے ،ہارون بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ہارون بلور نےPK-1میں آرمی سپلائی روڈ، پیر غائب کالونی، وارڈ کچی آبادی میں بلال خان بمعہ کارکنان کو پاکستان تحریک انصاف سے اور خانزداہ خان بمعہ کارکنان کو پاکستان پیپلز پارٹی سے عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا آپ نے ہمارا ساتھ دیا ہم مرتے دم تک آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ اس قوم کے لیے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی اور ضرورت پڑی تو اپنی قوم کے تحفظ اور بقاء کے لیے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غلام احمد بلور کی کاوشوں سے اس مہینے کے آخر تک یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔اور وہ غلام احمد بلور سے درخواست کریں گے کہ علاقے کے لیے دس لاکھ روپے فنڈ کا اعلان کریں۔انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کچی آبادیوں کے مکینوں پر خاص توجہ دی جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ان علاقوں کو بالکل نظر انداز کر دیا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت محمد صدیق لالا نے کی۔تقریب میں عمر واحد، سبز علی، حاجی محبوب ساگر صدر کچی آبادی اور عباد علی جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے۔ تقریب سے سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ،اے این پی سٹی صدر ملک غلام مصطفی اورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر الحاج ملک طارق اعوان اور جہانگیر خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگائے۔ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے کہیں ترقیاتی کام ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے عوام مایوس نہ ہوں کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گی۔اس موقع پر میر زارا،خانزاد خان، اجمل خان، طاہر خان، بلال، لطیف، ابراہیم، ریاض، عبداللہ، عبدالخالق، موتی خان، احد خان، جانس خان، رحیم خان، کریم خان،حمید اللہ، تہوار خان، سربلند خان، مجاہد خان، شکور خان ،کمال خان،عابد خان، محمد خان، گل فراز خان، سلمان بشیر اور دیگر نے اپنی پارٹیاں کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا ر کی۔