جونیئر اہلکار کو صوبیدار کی پوسٹ پر ترقی دینے پر جواب طلب

جونیئر اہلکار کو صوبیدار کی پوسٹ پر ترقی دینے پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس غضنفرخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے سینیارٹی لسٹ میں ٹاپ پرآنے والے امیدوار کو نظرانداز کرکے جونیئراہلکار کو صوبیدارکی پوسٹ پرترقی دینے پر سیکرٹری سیفران ٗ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اورپولیٹکل ایجنٹ باجوڑایجنسی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز خالدرحمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار بخت زادہ نائب صوبیدار باجوڑ لیویز میں تعینات ہے اورصوبیدارکی پوسٹ پرترقی کیلئے وہ سینیارٹی لسٹ میں ٹاپ پرتھا تاہم درخواست گذار کو نظرانداز کرکے اس کی جگہ دوسرے اہلکار کو سیاسی اثرورسوخ پرترقی دی گئی ہے جو سینیارٹی لسٹ میں نمبر4پرتھا لہذا درخواست گذار کو میرٹ لسٹ کے مطابق ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد سیکرٹری سیفران ٗ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اورپولیٹکل ایجنٹ باجوڑایجنسی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔