کوہاٹ ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،11 جواری گرفتار

کوہاٹ ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی ،11 جواری گرفتار

  



کوہاٹ (بیورورپورٹ)کوہاٹ بازید خیل میں بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے گیارہ قمار بازوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کاروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے داؤ منی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید امجد حسین نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ بازید خیل کے موضع دروازگئی کاہی کلے میں کامیاب چھاپہ مارا جہاں ایک کھلے مقام پر بٹیروں کی لڑائی پر جاری جوئے کی محفل الٹ کر گیارہ قمار بازوں گوہر،حیدر،رحمان ،عابد،سخی الرحمان،عدیل ،لباب،شوکت حسین،امجد،عمر فاروق اور لائق کو موقع پر گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک ریپیٹر گن،ایک پستول ،دو چارجرز،تیس عدد مختلف بور کے کارتوس ،متعدد بٹیر اور داؤ پر لگی مجموعی طور پر 27600روپے کی نقدی برآمد کرلی۔ کاروائی میں گرفتار تمام قمار بازوں کو فوری طور پر تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کردیا گیا جہاں انکے خلاف بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔بعد ازاں پولیس نے گرفتار قمار بازوں کو مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...