میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں نشتر کے ڈاکٹر کونوٹس جاری

میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں نشتر کے ڈاکٹر کونوٹس جاری

  



ملتا ن (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کے الزام کے تحت ایک اور ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے ۔ جس میں کہاگیاہے کہ امراض اطفال طبی کے ڈاکٹر آصف حسین محکمہ صحت اورنشتر انتظامیہ کے خلاف غلط معلومات میڈیا(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کوفراہم کررہے ہیں۔ جو ہسپتال کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے ڈاکٹر آصف حسین نے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق حسین کے خلاف ڈی پی او مظفر گڑھ کو درخواست دے دی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ایم ایس کے ایماء پرکلیم دستی نامی شخص نے انہیں موبائل نمبر0322-2761111سے کال کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہیں ۔ لہذا انہیں تحفظ فراہم کیاجائے واضح رہے کہ مذکورہ ایم ایس نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نشتر ہسپتال کے دورے کے دوران مسائل کی نشاندہی کرنے پر ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس دیا ہے جس پر ڈاکٹرز تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیاہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر