موٹر سائیکل،نقدی چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

موٹر سائیکل،نقدی چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

  



محسن وال( نمائندہ پاکستان)شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو ،پولیس مقابلہ میں ہلاک،دوسرا ڈاکو فرار،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں جی ٹی روڈپر شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر دو ڈاکو فرار ہورہے تھے کہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نے ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کردیا،لطیف باغ کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو محسن ولد لیاقت سکنہ لیہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل،نقدی اور پسٹل کو قبضہ میں لے لیا۔

پولیس مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...