عبدالولی خان یونیورسٹی پختون قوم کی بڑی درسگاہ ہے: ڈاکٹر احسان علی

عبدالولی خان یونیورسٹی پختون قوم کی بڑی درسگاہ ہے: ڈاکٹر احسان علی

  



 مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی نے مردان کے علاقے کو اعلیٰ تعلیم سے منور کیا اور یہ پختون قوم کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے ۔یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے اپنے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یونیورسٹی کی فیکلٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی آٹھ سالہ مدت پوری ہونے پر ظہرانے کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر رجسٹرار شیرعالم خان ، پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خلیل ، پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد ، پروفیسر ڈاکٹر سید اسلام ، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب، پروفیسر ڈاکٹر فیا ض علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ریاست، پروفیسر ڈاکٹر سلیم اللہ، پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، ڈاکٹر سہیل، ڈائریکٹر ورکس پرویز، چیف پراکٹر ڈاکٹر ادریس، ڈائریکٹر سپورٹس فاروق حسین، ڈاکٹر ہمایون ہما، م ۔ر۔ شفق، اسرار طورو ، پیوٹا کے صدر جمیل چترالی اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر احسان علی کی شخصیت ختم نہیں ہوگی۔اور اس علاقے کی خدمت کرتے رہیں گے۔اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے اس موقع پر کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر قوم ترقی کر تی ہے۔انہوں نے خصوصی طور پر مردان کے عوام اور ہر شہری کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے یونیورسٹی کے تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔آخر میں پیوٹا کے صدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کو پشاور یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...