ملک و قوم کے مثبتاور تعمیری پہلوکو اجاگر کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: سید ظفر علی شاہ

ملک و قوم کے مثبتاور تعمیری پہلوکو اجاگر کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: سید ...

  



بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )دپٹی کمشنر ملاکنڈ سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری مٹی بڑی زرخیز اور قوم انتہائی مردم خیز ہے جبکہ پوری دنیا اور خصو صا امت مسلمہ میں پاکستان اپنابہت اہم اور بہتر کردار ادا کر رہا ہے اسلئے ملک وقوم کے مثبت اور تعمیری پہلو کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پل چوکی میں دی ماڈل سکول بٹ خیلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ڈی سی نے کہاہے کہ صوبے میں جدید معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار کے حامل پشاور ماڈل سکول سسٹم کے فر نچائز کا ملاکنڈ میں قیام عوام کیلئے ایک بڑا تحفہ جبکہ علاقے کیلئے یہ ادارہ ایک اعزازہے انھوں نے کہا کہ پاکستانی اپنی خدا داد صلاحتیوں کے بل بوتے پر زند گی کے ہر شعبے میں سپر پاور سے لے ہر مختلف ممال میں اپنا لوہا منوارہے ہیں اور اب دنیا پر واضح ہو چکا ہے ہمارا ملک اور قوم کسی سے بھی پیچھے نہیں انھوں نے کہا کہ محض کرپشن دہشتگردی و بے حیائی کا واویلا کرنے کی بجائے ہمیں اپنے ملک و قوم کے روشن اور سافٹ امیج کوبھی اجاگر کرنا چاہیے جبکہ کرپشن اور دیگر معاشرتی برائیاں کے خاتمہ بھی ہمارا اخلاقی مذہبی اور قومی فریضہ ہے انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ یہاں کے عوام کی معاشی صورت حال کو مد نظر رہ کراپنی فیسوں میں خصو صی رعایت دیں قبل ازیں پشاور ڈگری ماڈل کالج کے پرنسپل سید عطاء اللہ اور ڈاکٹر مسلم شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ مزمل خان مومند ایڈوکیٹ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے عابدالر حمن اور ڈاکٹر سیما شفیع نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا خائستہ رحمن اور ان کی ٹیم نے عزم عالی شان اور درون پختون کے عنوان سے خوبصورت ڈرامے پیش کر کے حا ضریں سے خوب داد وصول کی مقامی شعرا نے اس موقع پر اپنا اپنا کلام پیش کر کے شرکاء کو محظوظ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...