خواتین پرتشدد کی روک تھام کیلئے تھانہ قائم

خواتین پرتشدد کی روک تھام کیلئے تھانہ قائم

  



ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں خواتین کے تشدد کی روک تھام کے لیے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

تھانہ قائم کر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سی پی او ملتان احسن یونس نے انسپکٹر نمرین منیرکو مذکورہ تھانہ کی ایس ایچ او تعینات کردیا ہے۔واضح رہے کہ تھانہ بنانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔29خواتین اہلکار و افسران کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔جبکہ ڈی ایس پی شاہدہ نسرین کو اس کا سپروائز آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔تھانہ کی عمارت متی تل پر واقع ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 25مارچ کو آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا اس کا افتتاح کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ (voilence against women) کی روک تھام کے لیے بننے والا یہ پنجاب کا پہلا تھانہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...