ہائیکورٹ بار کے زخمی حالت میں ملنے والے ممبر کی حالت بدستور تشویشناک، ڈاکٹرز کی جانب سے آئندہ 36 گھنٹے اہم قرار
ملتان (خبرنگار خصوصی) ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارملتان کے زخمی اوربے ہوشی(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
کی حالت میں ملنے والے ممبر کی حالت بدستورتشویشناک ہے جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے آئندہ 36 گھنٹے اہم قراردئیے گئے ہیں۔جبکہ لواحقین نے اطلاع کے باوجود پولیس پر کارروائی نہ کرنیکا الزام عائد کیاہے۔تفصیل کے مطابق ایک روزقبل سینئرقانون دان ملک منتظر مہدی مرحوم کے بیٹے ملک بخت یارمہدی کے سرپرچوٹ کے باعث زخمی اوربے ہوشی کے عالم میں چونگی نمبر 8 پرپائے گئے تھے جن کا بے ہوشی کی حالت میں آپریشن کیا گیا تھا تاہم ابھی حالت تشویشناک قراردی جارہی ہے جبکہ ان کے بھائی ابرارمہدی نے پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔
حالت بدستور تشویشناک