نوشہرہ ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج تاریخی جلسہ سے خطاب کرینگے

نوشہرہ ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج تاریخی جلسہ سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) آج معراجی بالا مانکی شریف نوشہرہ میں ایک تاریخی شمولیت کے موقع پر جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اہم اعلانات کریں گے اس سلسلے میں نوشہرہ کینٹ میں جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا جن میں ضلع بھر کے کارکنوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق معراجی مانکی شریف میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت الحاج پرویز خان خٹک اپنے خاندان اور ساتھیوں جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے معراجی بالا مانکی شریف کی تاریخی جلسہ عام کے سلسلے میں ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان ، الحاج پرویز خٹک ون ، نگران ضلعی امیر قاری عمر علی ، محمد الیاس ، محمد اسرار ، ولید اختر ، اور نعمان کررہے تھے مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور یہی پاکستان کی واحد پارٹی ہے جو استعماری قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ہر محاز پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام خوش قسمت ہیں کہ 7,8,9اپریل کو ہونے والی عالمی اسلامی اجتماع جو کہ نوشہرہ کے اضاخیل کے مقام پر منعقد ہوگا جن میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس ، علما ء دیوبند اور دیگر ممالک سے علما کرام شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقہ انتخاب کی ایک اہم شخصیت جمعیت علما اسلام میں شمولیت کررہے ہیں جو آئندہ انتخابات میں جمعیت کی کامیابی کی غمازی کررہی ہے ۔