زیور تعلیم سے آراستہ نئی نسل ہمارے روشن مستقبل کی دلیل ہے: گورنر

زیور تعلیم سے آراستہ نئی نسل ہمارے روشن مستقبل کی دلیل ہے: گورنر

  



بہاولپور(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ زیور تعلیم سے آراستہ طالبات پاکستان کی پائیدار اور مستحکم سماجی و معاشی ترقی کی ضامن ہیں اور جدید علوم و فنون میں مہارت رکھنے والی نوجوان نسل کی آنکھوں میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سنہرے مستقبل کی چمک درحقیقت جدید،متمدن اور ترقی یافتہ پاکستان کے سہانے مستقبل کی شبیہہ ہے ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ کانووکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزا، صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ، ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، حبیب اللہ بھٹہ،ڈاکٹر رانا محمد طارق،ممبران سنڈیکیٹ ، فیکلٹی ممبران ، طالبات اور ان کے والدین موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عصر حاضر علوم و فنون میں مہارت حاصل کر کے مضبوط نالج اکانومی کی برتری سے عبارت ہے اور آج صادق ویمن یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے والی طالبات پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صادق ویمن یونیورسٹی عظیم اور شاندار روایات کی امین ہے۔1944ء میں انٹر میڈیٹ کالج کے آغاز سے2012ء میں یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے تک اس عظیم تعلیمی ادارے نے طالبات کو جدید علوم وفنون سے آراستہ کرنے کے لیے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے اس ادارے کے قیام کے لیے سابق حکمران ریاست بہاول پور نواب سرصادق محمد خاں خامس عباسی کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لیڈر قوموں کی تعمیر وترقی کے لیے دور رس اور ہمہ گیر مثبت و تعمیری ویژن کو بروئے کار لاتے ہیں جو قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں اور صادق ویمن یونیورسٹی جس کا عملی ثبوت ہے وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزا نے پہلے کانووکیشن کے موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کیاانہوں نے بتایا کہ حال ہی میں یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی تعلیم ایم فل اور ایم ایس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزا نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالبات گولڈ وسلور میڈل حاصل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی دریں اثناء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سول ہسپتال بہاول پور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈوروارڈ، شعبہ فارمیسی سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اقبال چنڑ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل،ڈاکٹر احسن فردوس و دیگر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ میں خواتین مریضوں کے لیے علیحدہ بیڈز رکھے جائیں تاکہ ان کے پردے کا تقدس ہر صورت برقرار رہے مزید برآں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سٹی مال کے دورے کے موقع پرکہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شاپنگ مالز علاقائی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان میں بھی اس کا رجحان بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔بہاول پور ایسے شہر میں سٹی مال ملک اعجاز احمد آرائیں اور انکے رفقاء کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے ۔قبل ازیں سٹی مال پہنچنے پر گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا سٹی مال کے ڈائریکٹر ملک اعجاز احمد آرائیں ‘سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں ‘مینجنگ ڈائریکٹر ملک فراز احمد ‘سول ڈیفنس کے چیف وارڈن جام سہیل مجید‘چوہدری طلعت نے انکا استقبال کیا ۔گورنر پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ انکے ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...