ٹریفک حادثات میں 5، کرنٹ سے ایک جاں بحق، نوجوان کی خودکشی

ٹریفک حادثات میں 5، کرنٹ سے ایک جاں بحق، نوجوان کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال،عبدالحکیم، ٹھٹھہ صادق آباد، لودھراں ، چشتیاں،رحیم یار خان(نمائندگان)ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کی ٹکر،بس کی سائیڈ لگنے سے 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ایک ٹرین تلے کچلا گیا،نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )
کرلی،خانیوال،عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم کا30 سالہ علی محمد سکنہ عبدالحکیم ٹرین تلے آکر جان بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ ریلوے مصروف تفتش ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر136دس آر کی رہائش خاتون زیتون بی بی زوجہ سعید احمد اپنے بیٹی سے ملنے وہاڑی گئی ہوئی تھی،کہ گزشتہ روڈ کراسنگ کے دوران نامعلوم تیز رفتار ٹرالر نے ٹھٹھہ صادق آباد کو سائیڈ مارتے ہوئے کچل دیا گیا،جہاں زیتون بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سکند ر وا لا کا رہا ئشی مصطفی مو ٹر سا ئیکل کی ٹکر لگنے سے شد ید ز خمی ہو گیا جسے ڈی ا یچ کیو ہسپتا ل لا یا گیا لیکن وہ جا نبر نہ ہو سکا ا و ر جا ں بحق ہو گیا ۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گلشن بتول کالونی کے قریب رات 9بجے کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص ظفر جاں بحق جبکہ کا رمیں سوار تین افراد محمد شہباز ، شہزاد اور عرفان زخمی ہو گئے ۔اور ڈاہرانوالہ موڑ پر ایک 13سالہ لڑکا امانت علی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی چک نمبر 5فورڈواہ کا سکونتی تھاوقوعہ کے وقت وہ کبوتر پکڑنے کے لیے چھت پر چڑھا اور اسے کرنٹ لگ گیا اور وہ جاں بحق ہو گیا ۔رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بولان ویگن جس کا ڈرائیور انتہائی تیزرفتاری اور لاپرواہی سے ویگن چلارہا تھا دھریجہ پھاٹک کے نزدیک ویگن بے قابوہوکر مسافروں سے بھرے رکشہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موضع دنیا پور کی رہائشی زہرہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگئی جبکہ 2خواتین سمیت5 افراد جن میں حلیماں بی بی، حمیرا بی بی، بشیر احمد وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ۔نیز گزشتہ روز اسلامیہ کالونی کے رہائشی25سالہ نوجوان یاسر خان نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر تحقیقات کے بعد نعش کو تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیا۔
حادثات